• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہرمیں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں گزشتہ کئی ماہ سے کوئٹہ شہر بالخصوص ہزارگنجی ، نیو آڈہ ، سریاب ، تختانی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے ۔ آئے روز شہریوں کو دن دہاڑے لوٹا جارہا ہے ،، گھروں ، دکانوں اور کاروباری مراکز میں چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں مسلح رہزن سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ عوام اپنے آپ کو گھروں اور کاروباری مراکز میں محفوظ تصور نہیں کرتے پولیس اور متعلقہ ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیوں کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بیان میں پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہزارگنجی، نیو آڈہ، سریاب، تختانی بائی پاس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر مؤثر پولیس گشت بڑھایا ، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا اور وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید