• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف گوادر کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف گوادر نے فال 2026 کے داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر تک بڑھا دیا ہےیونیورسٹی میں اے ڈی، بی ایس، بی ایڈ ، ایم ایس اور پی ای ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیںجن میں4 سالہ بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس کمپیوٹر سائنس (AI)، بی بی اے، اکنامکس، ایجوکیشن، کامرس، کیمسٹری، زولوجی، انگلش، پوسٹ ایسوسی ایٹ پروگرامز، ایم ایس مینجمنٹ سائنسز، ایم ایس کیمسٹری اور پی ایچ ڈی مینجمنٹ سائنسز شامل ہیںامیدوار آن لائن درخواست ug.edu.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ داخلہ فارم ug.edu.pk /downloads سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہےیونیورسٹی آف گوادر نے اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید