کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے پیپلز پارٹی بلوچستان لیڈیز ونگ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صبا خان کاکڑ کے بھائی ملک عبدالرحیم دمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صبا خان کاکڑ اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہےانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ملک عبدالرحیم دمر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عبدالرحیم دمر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔