سعودیہ کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان

June 05, 2023

فائل فوٹو

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لئے کی جارہی ہے لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔