طاہر شاہ کا نئے گانے کیساتھ واپسی کا عندیہ

June 05, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی میوزک انڈسٹری میں منفرد انداز کے سبب اپنی پہچان بنانے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ نے دو سال بعد نئے گانے کے ساتھ واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

مشہور گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

گلوکار نے اس ٹوئٹ میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق اعلان کیا ہے جو رواں ماہ 10 جون 2023ء کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’طاہر شاہ کے ایک نئے دور کا آغاز۔‘

گلوکار نے اپنی اس ٹوئٹ میں پروجیکٹ کی تفصیلات تو شیئر نہیں کی ہیں مگر اس پیغام نے اُن کے چاہنے والوں میں کھلبلی مچادی ہے۔

طاہر شاہ کے اس نئے پروجیکٹ کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ طاہر شاہ نے 2013ء میں اپنا پہلا گانا ’آئی ٹو آئی‘ جاری کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہو گئے تھے۔

اس گانے کو اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد دیکھ اور سُن چکے ہیں۔

طاہر شاہ کے اس گانے کو بھارتی کاپی ماسٹر گلوکار،جوبن نوٹیال نے بھی چوری کر کے اپنی آواز میں گایا تھا۔

2016ء میں طاہر شاہ اپنے نئے گانے ’اینجل‘ کے ساتھ واپس آئے تھے۔

4 سال بعد 2020ء میں اُنہوں نے اینیمیٹڈ ویڈیو کے ساتھ گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہو گیا تھا۔

انہوں نے اپنا یہ گانا تمام چھوٹے ’معصوم بچوں‘ کے نام کیا تھا جنہیں وہ ’زمین کے فرشتے‘ کہتے ہیں۔