طاہر شاہ کے نئے گانے ’ اینجل‘کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے اور اب تک 48گھنٹوں میں 8لاکھ80ہزار سے زائد لوگوں نے اسے دیکھ چکے ہیں۔
آئی ٹو آئی سے شہرت حاصل کرنیوالے طاہر شاہ کے گانے’ اینجل ‘کی دھوم بھی ایسی مچی ہے کہ یوٹیوب پر گانا دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کر گئی ہے۔
طاہر شاہ کے نئے گانے ’ اینجل ‘کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جسے یوٹیوب پر صرف 48گھنٹوں میں 8لاکھ 80ہزارسے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
لوگوں نے گانا دیکھ تو لیا لیکن13 ہزار سے زائد لوگوں نے ناپسنددیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کو ڈِس لائیک کیا جبکہ3ہزارسے زائد لوگوں نے طاہر شاہ کے اس نئے شاہکار کو پسند کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔