• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے طاہر شاہ کے گانے کو بھی کاپی کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی گانوں کی نقل کے لئے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے اب ایک اور گانا چوری کرلیا، مزے کی بات تو یہ ہے ان کی یہ چوری ان کے اپنوں نے ہی پکڑلی۔

اس بار بھارتی گلوکار نے طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ چوری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے طنز و تمسخر کے نشتروں کا نشانہ بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی (Mayur Jumani) نے ایک ویڈیو شیئر کی۔


مایور جومانی طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کو جوبن نوٹیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کے ساتھ مکس کرکے پیش کیا جو سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی کنڑول نہ کرسکے۔

کئی صارفین کے مطابق جوبن نوٹیال کا کاپی کرنے میں کوئی ثانی نہیں، گانا تو گانا، انہوں نے طاہر شاہ کے لُکس بھی کاپی کرلئے۔

ایک اور صارف کے مطابق پاکستانی بےکار میں طاہر شاہ کو ہلکا لے رہے تھے جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ طاہر شاہ اب جوبن نوٹیال سے بڑے گلوکار بن گئے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید