نجمی عالم نے سیٹ چھوڑنے اور اس پر مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کی آفر کردی

June 05, 2023


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے اپنی سیٹ چھوڑنے اور اس پر مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کی آفر کر دی۔

نجمی عالم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئر مین نامزد ہونے والوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی کے میئر کیلئے نامزد مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کیلئے سلمان عبداللّٰہ مراد کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

نجمی عالم نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس سے متعلق کے ٹوئٹ پر پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے تمام چیئرمینز، ڈپٹی چیئرمینز، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن امیدواروں کو نامزدگی پر مبارک باد دی۔