دفاعی بجٹ فائنل نہیں ہوا، مشاورت جاری ہے، خواجہ آصف

June 05, 2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر مشاورت جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پر تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی، بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سسبڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔