پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ

June 05, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 667 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 14 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 330 ارب روپے ہے۔