ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور

June 05, 2023

بھارتی اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلمیں سائن کرلیں گے لیکن فی الحال ان کا ہالی ووڈ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہد کپور کا کہنا تھا کہ یہ بڑا قدم اٹھانے کیلئے آپ کو اس بات کا ادراک ہونا بہت ضروری ہے کہ آپ اس کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو واقعتاً اپنے اندر سے ایسی تحریک ملنی چاہیے کہ پھر آپ کیلئے زبان کوئی رکاوٹ ہی نہ بنے۔

شاہد کا کہنا تھا کہ ’زبان‘ واقعی ایک بڑا معاملہ ہے، کچھ لوگ ایک زبان سے دوسری زبان میں کام کرنے پر گرفت رکھتے ہیں لیکن کچھ ایسا نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرنا آسان نہیں، اگر مجھے موقع ملا تو میں کہیں بھی چلا جاؤں گا، لیکن کام دلچسپ ہونا چاہیے، میں نے ابھی او ٹی ٹی پراجیکٹ کیا ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔