کیا آپ کانز فلم فیسٹیول میں 1300 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہو کر پہنچنے والی اداکارہ کا نام جانتے ہیں؟
بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق 1946ء میں شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول اب صرف فلموں کا نہیں عالمی فیشن کا بھی ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر کے فنکار مہنگے اور منفرد ملبوسات میں جلوہ گر ہوتے ہیں، ایونٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین لباس اور انداز بھارتی اداکارہ نے اختیار کیا۔
وہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا نہیں ہیں بلکہ یہ اعزاز اداکارہ اُروشی روٹیلاکے نام ہے۔
32 سالہ اُروشی روٹیلا نے 2025ء میں کانز ریڈ کاپٹ پر 156 ملین ڈالر یعنی 1300 کروڑ بھارتی روپے کا لک پیش کیا، جسے ایونٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین ریڈ کارپٹ لک قرار دیا گیا۔
بھارتی اداکارہ نے مچل سنکو کا تیارکردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا، جس کے ساتھ نایاب ہیروں اور مہنگے کلچ نے اُن کے انداز کو غیر معمولی بنادیا۔
اُروشی روٹیلا نے زیورات کی دنیا کے مشہور اور نایاب ہیرے بھی زیب تن کر رکھے تھے، ان سب نے مجموعی لاگت کو آسمان تک پہنچادیا تھا۔
اداکارہ کے اُس دن کے لک نے کم کارڈیشین کا سابقہ 50 لاکھ ڈالر والے انداز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔