روس کا بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان

June 05, 2023

روس نے بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، صرف ایک دن قبل نیٹو رکن ممالک نے اپنی سالانہ بالٹک مشقیں شروع کی تھیں۔

نیٹو کے 6 ہزار اہلکار، 50 بحری جہاز اور 45 سے زائد طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فن لینڈ بھی بحری مشقوں میں بطور اتحادی رکن شرکت کر رہا ہے۔

روس کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 بحری جہاز اور کشتیاں، 25 طیارے اور ساڑھے 3 ہزار اہلکار اس کی طرف سے شروع کردہ مشقوں میں شریک ہوں گے جو 15 جون تک جاری رہیں گی۔

آج ہی ماسکو نے جاپان کے سمندر اور سمندرِ اوکھوتسک (Okhotsk) میں بھی مشقیں شروع کی ہیں جس میں اس کے 60 بحری جہاز اور کشتیاں حصہ لیں گی۔