آزاد کشمیر میں نایاب نسل کے بندر کو جان سے ماردیا گیا

June 05, 2023

آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی ٹراڑ کھل میں نایاب نسل کے بندر کو جان سے مار دیا گیا۔

ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سرمئی رنگ کا بندر خوراک کی تلاش میں آبادی میں داخل ہوا تھا۔

حکام کے مطابق مقامی افراد نے نایاب نسل کے بندر کو پتھر مار مار کر زخمی کردیا، جسے بروقت طبی امداد نہ ملی اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نایاب نسل کا یہ بندر بھارت اور کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔