عطا تارڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا الزام

June 06, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔

پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، عبدالرزاق شر غداری کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ عبدالرزاق کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت بن گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔