پہلی بار میری کسی پوسٹ پر 95 فیصد مثبت کمنٹس آئے ہیں، ٹک ٹاکر عائشہ

June 07, 2023

اسکرین گریب

مشہور بھارتی گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کر کے راتوں رات انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے وی لاگنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیٹ سینسیشن عائشہ عرف مانو نے باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی ہے، اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنے تعارف میں بطورفیشن ماڈل اپنا پیشہ لکھا ہوا ہے۔

عائشہ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹاگرام لائیو ویڈیو کے دوران صارفین سے نفرت انگیز تبصرے کرنے سے متعلق سوال کیا تھا اور اُنہیں منفی تبصروں سے روکا تھا۔

اس ویڈیو پر عائشہ نے آنے والے کمنٹس، پیار اور حوصلہ افزائی سے متعلق اب ایک اور نئی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر عائشہ کا کہنا ہے کہ ’پہلی بار ایسا ہوا ہے کے میری کسی پوسٹ پر 95 فیصد مثبت تبصرے آئے ہیں، آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ۔‘

عائشہ اس ویڈیو میں بار بار بھارتی فینز کی جانب سے آنے والے مثبت کمنٹس اور پیار پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

اُن کا بھارتی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ سب کا بہت شکریہ، پاکستان سے آپ سب کو بہت سارا پیار۔

اُن کا اپنی نئی ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جَلد اپنا یوٹیوب چینل بھی بنانے جا رہی ہیں، جیسے آپ سب نے سوشل میڈیا پر مجھے پیار دیا، بالکل ویسا ہی مجھے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی پیار چاہیے۔

عائشہ کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ میں آپ کو یوٹیوب پر وی لاگز کے ذریعے اچھا اور معیاری مواد فراہم کر سکوں۔