معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

June 07, 2023

فائل فوٹو

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور انہیں ٹیم کے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔