دنا نیر اور خوشحال خان کا ڈرامہ ’محبت گمشدہ میری‘، فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی کاپی قرار

June 07, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیٹ سینسیشن و اداکارہ دنا نیر مبین اور اداکار خوشحال خان کا ڈرامہ سیریل ’محبت گمشدہ میری‘ کو بھارتی فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’محبت گمشدہ میری‘ کی حالیہ قسط پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’محبت گمشدہ میری‘ کی حالیہ قسط نے اُنہیں مشہور بھارتی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی یاد دلا دی ہے۔


صارفین کے خیال میں ڈرامہ سیریل اور فلم کا موضوع اور کردار تقریباً ایک جیسے ہی ہیں۔

یاد رہے کہ ’محبت گمشدہ میری‘ کی حال ہی میں نشر ہونے والی چھٹی قسط کئی جذباتی اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھری ہوئی تھی۔

اس محبت کی کہانی میں اداکارہ دنا نیر مبین ’زوبیہ‘ اور خوشحال خان ’صائم‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس محبت کی کہانی میں صائم کی والدہ ویلن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل میں آنے والی رکاوٹیں، محبت اور خاندان کے بزرگوں کی مزاحمت اسے فلم ڈی ڈی ایل جے سے قدرے مشابہہ بنا رہی ہے۔