ہیتھرو ایئرپورٹ کے افسران کا رواں ماہ ہڑتال پر جانے کا اعلان

June 07, 2023

برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے دو ہزار افسران نے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کےلیے رواں ماہ کے آخر سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال سے ہیتھرو ایئرپورٹ کا ٹرمینل 3 اور 5 متاثر ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی ہڑتال 24 اور 25 جون کو اور آخری 24 سے27 اگست تک کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں، اسکولوں کی تعطیلات اور اگست کے مہینے کے دوران بینکوں کی تعطیلات ایئرپورٹ کی ہڑتال سے متاثر ہوں گی۔