امکان ہے شادی کسی کرکٹر سے ہو، سارہ علی خان

June 07, 2023

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے نوجوان بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی افواہوں کے درمیان انکشاف کیا کہ امکان ہے ان کی شادی کسی کرکٹر سے ہو۔

اس حوالے سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا ہونے والا شوہر اداکار، کرکٹر، تاجر یا ڈاکٹر ہو، بلکہ اصل چیز ذہنی ہم آہنگی ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ سارہ علی خان اورشبھمن گل کے درمیان جاری رومانوی ملاقاتوں کے حوالے سے کافی عرصے سے افواہیں جاری ہیں جبکہ دونوں کے درمیان تعلق کے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

گو کہ ابھی تک دونوں نے اس پر کوئی بات نہیں کی، تاہم سارہ سے حال ہی میں میڈیا نے سوال کیا تھا کہ کیا کہ وہ اپنی دادی کی طرح کسی کرکٹر سے شادی کرنے والی ہیں؟

جس پر سارہ علی خان نے کہا کہ کسی کے پیشے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شادی کے حوالے سے جو منصوبہ رکھتی ہیں انہیں ویسا شخص ابھی تک ملا نہیں ہے۔