اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھا، نسیم شاہ

June 08, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی معصومیت سے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے چٹ چیٹ کرنے کا سوچا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ’Ask me a question‘ سیشن شروع کیا۔

نسیم شاہ کی اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح اپنے اپنے سوال لے کر اُن کے سوشل میڈیا پر اُمڈ آئے۔

نسیم کا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے، اُن کی والدہ اُن کی رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نسیم شاہ نے ایک مداح کو انسٹاگرام اسٹوری پر آٹوگراف بھی دیا۔

اس دوران اُن کے ایک مداح کا پوچھنا تھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ کو جانتے ہیں ؟

جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

اسکرین شاٹ

نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح اُن کے جواب پر ہنس رہے ہیں اور اُن کی لاعلمی کو اُن کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔

نسیم شاہ نے اپنے اس سوال جواب کے سیشن کے اختتام پر سب مداحوں کو جواب نہ دے سکنے پر معذرت بھی کی۔