بھارت میں ایک اور خاتون کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کردیے گئے

June 08, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میںقتل اور پھر لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے فلیٹ میں خاتون کو اس کے ساتھ رہنے والے شخص نے قتل کر کے لاش کے کئی ٹکڑے کردیے۔

رپورٹس کے مطابق 32 سالہ سرس وتی کی لاش 7 ویں منزل پر موجود اس کے کرائے کے فلیٹ سے ملی جہاں وہ 56 سالہ منوج سانے کے ساتھ رہ رہی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد بنا شادی کے 3 سال سے ساتھ رہ رہے تھے اور واقعے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق عمارت میںرہنے والے دیگر افراد نے فلیٹ سے آنے والی بدبو کے بعد واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے خاتون کی لاش کئی ٹکڑوں میں ملی اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزم نے کیوں خاتون کو اتنی بےدردی سے قتل کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میںاس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی مرد اور خواتین کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے کردیے گئے تھے۔