اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائیں گے، فیاض چوہان

June 08, 2023

پنجاب کے سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سارے سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائیں گے۔ اس وقت پاکستان کی معیشت کو بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی بنائی ہے۔ ہمیں تشدد کی سیاست نہیں کرنا۔