وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

June 08, 2023

وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا،اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 24-2023ء کی تجاویز پیش ہوں گی۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 مئی اور 7 جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔