کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں سوتیلے باپ نے 2 سال کے بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بچے کو تشدد کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لونی قبائل نے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا تھا۔ قبیلے کی روایت کے مطابق قاتل کو اسی طرح، اسی مقام پر سزا دی جانی تھی جس طرح اس نے قتل کیا تھا۔
صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کے لیے آٹھ لاکھ سے زائد جاپانی اور بین الاقوامی سیاحوں نے دورہ کیا جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔
اڈیالا جیل میں آگ لگنے، ہنگامی حالت سے نمٹنے اور ریسکیو کرنے کی مشق کی گئی، فرضی مشق میں جیل میں گھسنے والے مشکوک افراد کو پکڑنے کا مظاہرہ کیا گیا۔
سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 5 غیرملکیوں کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آرگنائزرز زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دار ہوں گے، ایران اور عراق بھی نئے نظام کے ساتھ ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچی کے ساتھ گزشتہ روز 3 افراد نے جنسی زیادتی کی تھی، پولیس چھاپے کے دوران مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آنے والے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جی 10 اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 5 غیرملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
ملک کا قانون ہر امیر اور غریب پر برابری کے ساتھ لاگو ہونا چاہیے، کمزور اور مظلوم کے ساتھ اب پوری ریاست کھڑی ہو گی
ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی گئیں۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ بارہ پندرہ روز میں بات چیت ہوئی کہ نااہلیت پر اسپیکر ریفرنس بھیج رہے ہیں
گزشتہ روز دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد زندہ نکل آیا۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف سی کی تربیت سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں، قیام امن کے لیے ایف سی کا خصوصی کردار ہو گا، ایف سی میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی کیے جائیں گے
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا