میری پہلی فلم کی ناکامی پر والدین رو پڑے تھے، میمو چکرابورتھی

June 09, 2023

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے ایکشن ہیرو متھن چکربورتی کے بیٹے میمو چکربورتی کا کہنا ہے کہ جب ان کی ڈیبیو فلم ’جمی‘ ناکام ہوئی تو ان کے والدین متھن چکربورتی اور والدہ یوگیتا بہت افسردہ ہوئے اور ان کے آنسو نکل آئے، جبکہ میں بھی بالکل ٹوٹ کر رہ گیا تھا۔

اس وقت کو یاد کرتے ہوئے 38 سالہ میمو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ لوگ تو مذاق اڑاتے رہے کہ میری والدہ با صلاحیت نہیں۔

انہوں نے فلم کی ناکامی کے حوالے سے ایک تجزیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں لکھا تھا کہ میمو چکربورتی جونیئر آرٹسٹ بننے کے بھی اہل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت سخت غصہ آیا جب ایک کامیڈی شو میں فلم کی ناکامی پر ان کی والدہ کا مذاق اڑایا گیا۔

یاد رہے کہ میمو، متھن چکربورتی اور یوگیتا بالی کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ ان کی ایک لے پالک بہن دیشانی چکربورتی بھی ہیں۔

ان کے چھوٹے بھائی ناماشی نے حال ہی میں فلم ’بیڈ بوائے‘ میں کام کرکے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا، تاہم یہ فلم بھی باکس آفس پر مکمل ناکام ثابت ہوئی۔