اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر، 218 پوائنٹس کا اضافہ

June 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،منتخب خریداری سے کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ،55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب 28 کروڑ 72لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 19.11فیصد کم رہا،نئے بجٹ کے انتظار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کار محتاط نظر آئے ،تاہم مقامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 217.75پوائنٹس کے اضافے سے 41904.21 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس بھی 61.47 فیصد کے اضافے سے 14803.83پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 129.26کے اضافے سے 28253.70پوائنٹس پر آگیا، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 340کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔