اسٹاک مارکیٹ، مالی سال کے آخری روز اتار چڑھاؤ، 16 پوائنٹس کا اضافہ

June 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالی سال کے آخری روز اتار چڑھاؤکے بعد مثبت رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 32ارب 86 کروڑ 82لاکھ روپے بڑھ گئی،50.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،کاروباری حجم میں 3.49فیصدکا اضافہ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی وجہ سے منگل کو مارکیٹ میں فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا جس سے ابتدائی سیشن میں منفی رحجان رہا اور 100انڈیکس میں 229 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن دوسرے ہاف میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی جلد خبروں کے باعث صورتحال تبدیل ہو ئی اور 100انڈیکس میں 169 پوائنٹس تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 15.59پوائنٹس کے اضافے سے 41452.69 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس بھی 145.06پوائنٹس کے اضافے سے 28111.03 پوائنٹس ہو گیا۔