اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے 132 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

June 06, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جولائی 2023 سے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ملک میں تقریباً 132ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے،موجودہ ختم ہونیوالے مالی سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریبا چار ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس نے معیشت میں سرمایے کو بڑھایا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مالی سال2024۔25کے وفاقی بجٹ میں شامل کرنے کے لیے وزارت خزانہ (ایم او ایف) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اہم ٹیکس تجاویز پیش کر دی ہیں۔ تجویز کردہ اقدامات آمدنی بڑھانے اور معیشت کے پیداواری اور دستاویزی شعبوں کے لیے وسائل مختص کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پی ایس ایکس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت تمام معاشی سرگرمیوں کو جامع طور پر دستاویزی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔