انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

June 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے اور اپن مارکیٹ میں8پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں18پیسےتک اور پاؤنڈ کی قیمت میں59پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید278.20روپے سے بڑھ کر 278.30روپے اور قیمت فروخت 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 277.18 روپے سے بڑھ کر 277.23 روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کے اضافے سے 279.59 روپے سے بڑھ کر 279.67روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 14پیسے کے اضافے سے 299.87روپے سے بڑھ کر 300.01 روپے اور قیمت فروخت 18پیسے کے اضافے سے 302.81 روپے سے بڑھ کر 302.99روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 49پیسے کے اضافے سے 352.34 روپے سے بڑھ کر 352.83روپے اور قیمت فروخت 59پیسے کے اضافے سے 355.65 روپے سے بڑھ کر 356.24 روپے ہو گئی۔