انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے تک سستا

June 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں67پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی74پیسے بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 278.40روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.50 روپے پر برقرار رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 277.16 روپے سے کم ہو کر 277.11روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 279.49روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 66پیسے کے اضافے سے 297.82روپے سے بڑھ کر 298.48روپے اور قیمت فروخت 67 پیسے کے اضافے سے 300.66 روپے سے بڑھ کر 301.33روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 64پیسے کے اضافے سے 350.27روپے سے بڑھ کر 350.91 روپے اور قیمت فروخت 74پیسے کے اضافےسے 353.62روپے سے بڑھ کر 354.36روپے ہو گئی۔