اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا منفی آغاز، 501 پوائنٹس کم

June 11, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، بجٹ اور مانیٹری پالیسی بارے بے یقینی اورسرمایہ کاروں کی کم توجہ کے باعث مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز، فروخت کا دباو برقرار رہنے سے مندی کا رحجان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 501پوائنٹس کی کمی، 55.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی۔