سونا فی تولہ 1900؍ روپے مہنگا

June 12, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کا اضا فہ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2292ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 2307 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہو گئی۔