کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی موجودہ چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے اگلے سال کے ایڈیشن کیلئے پاکستان کے اسٹار کر کٹر محمد رضوان کو برقرار رکھا ہے۔ پچھلے سیزن میں انہوں نے 10 میچوں میں چار ففٹیز کی مدد سے 351رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن 10 جنوری سے فروری 2024 تک ہونے کا امکان ہے۔