• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ: ظفر گوہر کی تباہ کن بولنگ، غنی گلاس کو جتوادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں غنی گلاس، اوجی ڈی سی ایل، سرکاری ٹی وی اور اسٹیٹ بینک نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے دی، کے سی سی اے اسٹیڈیم میں غنی گلاس ( 200 ) نے کے آر ایل (165) کو 35 رنز سے ہرا یا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل (282 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ) نے ساحر ایسوسی ایٹس ( 278 رنز 9کھلاڑی آؤٹ ) کو 3 وکٹوں سےمات دی۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک ( 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ) نے واپڈا ( 147) کو 110رنز سے ہرادیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی ( 321 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ) نے ایس این جی پی ایل ( 300 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ) کو 21 رنز سے ہرادیا۔

اسپورٹس سے مزید