• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نےدورے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں ایف ٹی پی میں شامل دوٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی،دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا اکیڈمی میں چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلاجائےگا، پہلاٹیسٹ میچ ٹرینیڈاد اینڈ ٹوبیگو کے کوئینز پارک اوول ،دوسرا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلاجائےگا۔

اسپورٹس سے مزید