• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 سماج دشمن پکڑے گئے، مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات سمگلر سمیت18ملزموں کو گرفتار کرکے 30 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ 3ملزموں سے 40 لٹرشراب برآمد کرلی گئی ۔ آرگنائزڈ کرائم سیل نے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عامر،نیئر علی اور اویس رشید شامل ہیں، ملزمان سے  3چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ کیپٹل پولیس نے بھی 21 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا ۔انسداد گاڑی چوری یونٹ پولیس نے تین کار چوروں وقار احمد ،محمد سعید اور زاہد حسین گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی،دو ایس ایم جی رائفلز،جعلی نمبر پلیٹیں ، جیمرز اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کر لئے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 20 بھکاریوں کو دھر لیا گیا۔