• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ مالی سال 224 ارب کا منافع کمایا

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے گزشتہ مالی سال کے دوران 224 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے کمپنی نے اپنے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔

 او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے زیادہ منافع ہے،  کمپنی نے 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 159 ارب روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے مالی سال 2023 میں 8 روپے 55 پیسے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ادارہ نے 149 فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو حاصل کرلی۔

تجارتی خبریں سے مزید