بھارتی کسان لگژری گاڑی میں سبزی فروخت کرنے لگا، ویڈیو وائرل

September 30, 2023

بھارت کے ایک کسان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو مارکیٹ میں فروخت کیلئے سبزیاں لگژری گاڑی میں لے کر آتا ہے۔

کسان کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے، وہ اپنی آڈی اے 4 ماڈل کی گاڑی میں سبزیاں فروخت کر رہا ہے۔

کسان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 10 برس سے کھیتی باڑی کر رہا ہے، اسے ریاستی سطح پر تین ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اس نے کہا کہ میں آڈی کار میں گیا اور پالک فروخت کی۔

یہ ویڈیو چار روز قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جسے اب تک 87 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔