• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں گزشتہ برس نیشنل لاٹری نے 365 افراد کو کروڑ پتی بنایا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیشنل لاٹری نے گزشتہ برس 365 افراد کو کروڑ پتی بنایا جس کا مطلب ہے کہ روازنہ ایک شخص کروڑ پتی بنا۔

 نیشنل لاٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ملین سے زائد کا انعام جیتنے والوں میں 702 ملین پاؤنڈ جبکہ 4 یورو ملین جیتنے والوں میں 199 ملین پاؤنڈ تقسیم ہوئے۔

1994 میں شروع ہونے والے نیشنل لاٹری کے ذریعے اب تک 7,700 سے زائد افراد کروڑ پتی بن چکے ہیں، سب سے بڑا انعام ایک گمنام رہنے والے شخص نے جنوری میں یورو ملین کے ذریعے 83 ملین پاؤنڈ کا انعام جیتا۔

نومبر میں ویلز سے تعلق رکھنے والے جوڑے رچرڈ ڈیوس اور ان کی اہلیہ فائی نے 1,000,000 پاؤنڈ کا انعام دوسری مرتبہ جیتا اس سے پہلے وہ 2018 میں بھی اتنی ہی رقم کا انعام جیت چکے تھے۔

جبکہ دوبارہ جیتنے کا امکان 24 ٹریلین میں سے صرف ایک فیصد ہے، انعامی رقم جیتنے والوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نیشنل لاٹری کھیلنے والے کمیونٹی ورکرز اور چیر ٹیز کیلئے کام کرنے والے خوش قسمت رہے جن کے بعد بلڈرز، ڈرائیورز اور منیجرز کا نمبر آتا ہے۔

کینسر کا سائن رکھنے والے کثرت سے جیتے جن کے بعد ایریز اور اسکورپیو کے سائن والے رہے، 34 برس قبل شروع ہونے والی لاٹری کے ذریعے خیراتی کاموں کیلئے 52 بلین پاؤنڈ کی رقم جمع ہوئی۔

رواں برس کے ابتدائی گیارہ ماہ میں 1.1 بلین پاؤنڈ کی رقم خیراتی و کمیونٹی منصوبوں، آرٹس، ہیریٹج اور کھیلوں کے فروغ کیلئے دی جاچکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید