• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایئرپورٹ حکام کو گمشدہ ٹیڈی بیئر کے مالک کی تلاش

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ریاست ورجینیا کے نورفوک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام سوشل میڈیا کی مدد سے گمشدہ ٹیڈی بیئر کے مالک کو تلاش کررہے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ ٹیڈی بیئر جو بظاہر بلڈ-اے-بیئر کا کسٹم میڈ نرم کھلونا لگتا ہے، جسے ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ میں جمع کرایا گیا ہے۔

پوسٹ میں گمشدہ کھلونے کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’کیا آپ میرے مالک کو تلاش کرنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟‘‘


ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ ٹیڈی بیئر ’بلڈ-اے-بیئر‘ میں اپنے مالک کے نام سے رجسٹرڈ ہوگا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید