ایک خاتون اور اس کے شوہر نے لاعلمی میں ایک دوسرے کے لیے ایک ہی پسندیدہ کیک خرید لیا۔ انٹرنیٹ نے اسے بے حد سچا پیار قرار دیدیا۔
مذکورہ بالا خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک سادہ مگر دل کو چھو لینے والا لمحہ شیئر کیا، جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
اس خوبصورت اتفاق نے یہ یاد دلایا کہ محبت اکثر چھوٹی اور پیاری باتوں میں خود کو ظاہر کرتی ہے۔ خاتون کے مطابق اس نے اور اس کے شوہر نے بغیر کسی پیشگی گفتگو کے ایک ہی پسندیدہ کیک ایک دوسرے کے لیے خریدا اور انہیں اس بات کا بالکل اندازہ ہی نہیں تھا کہ دونوں نے یکساں تحفہ منتخب کیا ہے۔
پولیتھیں کی ایک تھیلی میں صاف ستھرے انداز سے پیک کیے گئے ایک جیسے دو کیک کے سلائسز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’خاموش خوشی‘ قرار دیا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شوہر بنا کسی گفتگو کے میرے لیے میرا پسندیدہ کیک لے کر آئے۔ اتفاق سے میں نے بھی چپکے سے ان کے لیے وہی کیک خریدا تھا۔
یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور 82 ہزار سے زیادہ صارفین نے اسے دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ بہت سوں کا کہنا تھا کہ یہ اتفاق نہیں بلکہ سچی محبت ہے۔