چین کے ایک شاپنگ سینٹر نے ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کے خلاف ایک انوکھا طریقہ اپنایا لیا۔
جنوب میں واقع اہم شہر شین زین کے ایک شاپنگ سینٹر کے ٹوائلٹ میں ایسے خاص دروازے نصب کیے گئے ہیں جو سگریٹ کا دھواں لگتے ہی ٹرانسپیرنٹ ہو جاتے ہیں اور اندر موجود شخص سب کے سامنے سگریٹ نوشی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
شین زین کے لوہو ڈسٹرکٹ کے اندر شوئبی انٹرنیشنل سینٹر چلتے ہوئے مردانہ ریسٹ روم کے اندر ایک بورڈ آپ کا استقبال ان الفاظ کے ساتھ کرتا ہے کہ سگریٹ نوشی شیشے کو شفاف بناتی ہے، ایسا اسلیے کیا گیا کہ اس سے قبل انڈور باتھ رومز میں سگریٹ نوشوں کی حوصلہ شکنی کی متعدد ناکام کوششیں کی گئیں۔ جس کے بعد چینی شاپنگ سینٹر نے ایک انوکھا حل ڈھونڈا اور ایسے خصوصی دروازے نصب کیے گئے جو دھواں محسوس ہوتے ہی شفاف ہو جاتے ہیں۔
شاپنگ سینٹر کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ کمپنی پہلے بھی بیت الخلا میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد پر جرمانے عائد کر چکی ہے اور حتیٰ کہ بعض کو کچھ عرصے کے لیے داخلے سے بھی روک دیا گیا تھا، تو اس کے بعد اس عادت کی حوصلہ شکنی کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ٹوائلٹ کے ان دروازوں میں مستطیل شیشے کی ایک کھڑکی لگی ہے جس میں ایک خاص سلور ہیلائیڈ مرکب استعمال کیا گیا ہے، جو عام حالات میں رازداری کے لیے دھندلا رہتا ہے۔ تاہم، جب دروازے سے جڑا سینسر کیبن میں سگریٹ کے دھوئیں اور حرارت کو محسوس کرتا ہے تو اس کے مالیکیولز ردِعمل ظاہر کرتے ہیں اور شیشہ فوراً دھندلے سے شفاف ہو جاتا ہے۔ اور یہ سب کافی نہ ہو تو باتھ روم میں ایک بلند آواز میں انتباہی پیغام بھی نشر کیا جاتا ہے۔
شاپنگ سینٹر کا یہ اقدام چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے باعث ایک بحث چھڑ گئی ہے اور انٹر نیٹ صارفین اپنی اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔