خاتون نے ہائیکنگ کے دوران دلدل میں پھنسے بھیڑ کو بچالیا

October 02, 2023

آئرلینڈ میں ایک خاتون نے ہائیکنگ کے دوران دلدل میں پھنسے ہوئے بھیڑ کو بچالیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مورن کی پہاڑیوں پر ہائیکنگ کے بعد جب دریا کی طرف اتر رہی تھی تو بھیڑ کی بہت دھیمی سی آواز سنائی دی۔

انہوں نے کہا کہ آس پاس دیکھا تو ایک بھیر دلدل میں پھنسا ہوا تھا، میں نے جلدی سے بھیڑ کو باہر نکالا اور اسے دریا میں دھویا۔

لین نامی انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ بھیڑ کھڑا ہوا اور اس نے مجھے شکرگزاری کی نگاہوں سے دیکھا، اس لمحے کو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔