شہبازشریف ہسپتال کا ایمرجنسی بلاک ڈاکٹر تنویر الحسن کے نام سے منسوب

October 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک کا شہبازشریف ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کے وفات پا جانے والے ڈاکٹر تنویر الحسن کی خدمات کے اعتراف میں ایمرجنسی بلاک کو ان کے نام سے منسوب کردیا۔ اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر کے والدین،ہمشیرہ، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر ماریہ ممتاز، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ٖفیصل رضا قیصرانی، ایم ایس ڈاکٹر صائمہ ارم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر تنویر الحسن اگست 2023میں وفات پاگئے تھے، ڈاکٹر تنویر الحسن 2017سے اگست 2023تک شہباز شریف ہسپتال میں بطور میڈیکل افسر تعینات رہے۔ بعدازاں سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور مختلف شعبہ جات کی او پی ڈیرز کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے واش رومز کی ناقص صفائی پر متعلقہ سپروائزر کی سرزنش کی اور اسے صفائی کے انتظامات بنانے کی ہدایت کی۔