جامعہ زکریامیں کینسر سے بچاؤ میں اونٹ کے دودھ کے استعمال بارے سیمینار

October 03, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے شعبہ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری پروڈکشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیمینار برائے (اونٹ )کیمل ہوا۔ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیرنے کیمل کے دودھ ، افادیت اور کینسر کے بچاؤ میں اس کے استعمال کے بارے میں بتایا۔ غیرملکی گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر باربرا پاڈالینو یونیورسٹی آف بلونیا (اٹلی) ، ڈاکٹر پیٹرک (جرمنی) اور ڈاکٹر ناؤڈ تھوماس ماسیبو( ایتھوپیا) نے اپنے پاکستان وزٹ اور کیمل ریسرچ کے بارے میں بتایا۔