• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے میں افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پاکستان نے پاکستان ریلوے میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق محمد حنیف گل (BS-20)، آفیسر ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ، کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ہیڈکوارٹر سے تبدیل کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوید محشر چوہدری (BS-19)، جو ہیڈکوارٹر لاہور میں چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور مقرر کیا گیا ہے۔مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسر مظہر حسین (BS-20) کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مغلپورہ لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد خالد خان (BS-20) کو ڈی ایس ورکشاپس مغلپورہ سے تبدیل کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکسیڈنٹل لوکو موٹیوز مغلپورہ لاہور مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فرح احمد خان (BS-19) کو چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر (BS-20/او پی ایس) پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید