ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تاوان کیلئے اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خا رج کرنیکا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم مو من خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ لو ہا ری گیٹ نے گز شتہ سالشہری کی درخواست پر مقدمہ 38/26درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے میرے بھا ئی کو تاوان کیلئے کیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے ملزم کے خلاف شہری کو تاوان کیلئے اغواء کر نے کامقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔