• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی

 
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی— فائل فوٹو
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی— فائل فوٹو 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن (NMF) کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر کے بارے میں ادارے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ورن ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر 2023ء کو شیڈول یہ لیکچر خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اتفاقاً نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہو گا۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملالہ اس قیادت کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی دنیا کو ہر سطح پر ضرورت ہے۔

پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لیے امید کی متاثر کن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نیلسن منڈیلا لیکچر دینے والی اب تک کی سب سے کم عمر مقرر ہوں گی۔

خاص رپورٹ سے مزید