• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون 15 کے انتہائی گرم ہونے کا مسئلہ، ایپل نے حل تلاش کر لیا

آئی فون 15، فائل فوٹو
آئی فون 15، فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون 15 میں ایسے عوامل کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے جوکہ فون کو انتہائی گرم کر دینے کے ذمے دار ہیں اور ان سے نمٹنے کا حل بھی تجویز کیا ہے۔

کمپنی نے آئی او ایس 17 سافٹ ویئر میں ایک ایسے بگ کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے فون گرم ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی صارفین کو یقین دلایا کہ یہ مسئلہ نئی آنے والی اپڈیٹ میں حل ہو جائے گا۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ابتدائی سیٹ اپ یا ڈیوائس کی بحالی کے دوران آئی فونز بیک گراؤنڈ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی کی وجہ سے گرم ہو سکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ کچھ تھرڈ پارٹی ایپس جیسے اسفالٹ 9، انسٹاگرام اور اوبر کے استعمال سے موبائل کا سسٹم اوور لوڈ ہو رہا ہے۔ 

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان ایپ ڈویلپرز کے ساتھ اصلاحات کو لاگو کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں جبکہ انسٹاگرام نے 27 ستمبر کو پہلے ہی اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ آئی او ایس 17 سافٹ ویئر میں بگ کی موجودگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی اپڈیٹ درجہ حرارت کے خدشات کو کم کرنے کی کوشش میں آئی فون کی کارکردگی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید